Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پارا چنار، ٹماٹر ، پیاز مزید مہنگے، ہری مرچ 1000 روپے کلو ہو گئی

پارا چنار میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیاء خورو نوش کی قلت ہے، جس کی وجہ سے ٹماٹر ، پیاز اور دیگر سبزیاں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ پاراچنار شہر میں 16 کلو گھی 11 ہزار، چینی بوری 10 ہزار، چائے 2100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

ٹماٹر 750 روپے، پیاز 600 روپے، ہری مرچ 1000 روپے، ٹینڈا،گوبھی، اور کچالو بھی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ پارا چنار میں بڑا گوشت 1500 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 3 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

عوام کے مطابق مالٹا فی درجن 900 روپے کے حساب سے فروخت ہونے لگا ہے، زندہ مرغی 800 روپے جبکہ گوشت 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی چیک اینڈ بیلنس کیلئے کسی نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ متعدد میڈیکل اسٹور میں 50 روپے کی پیناڈول بمشکل 200 روپے میں مل رہی ہے، متعدد پیٹرول پمپ پر فی لیٹر پیٹرول 700 روپے جبکہ مختلف مقامات پر ہزار روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ضرورت کی اشیاء خریدنا عوام کے بس سے باہر ہو گیا ہے۔

Related posts

مفت بجلی دینا شروع کر رہے ہیں، وزیر توانائی سندھ کا اعلان

Mobeera Fatima

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی نماز فجر میں مصروف فلسطینیوں پر بمباری ، 100 شہید

Mobeera Fatima

پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر ہوگا یا نہیں، کیس میں اہم پیشرفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment