Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

یورو کپ 2024، ترکیے نے 16 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

یورو کپ 2024 میں ترکیے کی ٹیم نے آسٹریا کو شکست دے کر 16 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جرمنی میں جاری یورو کپ میں گزشتہ روز راؤنڈ آف 16 مرحلے کے آخری دو میچز کھیلے گئے۔ میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانہ گول برابر نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں رومانیہ نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 83 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے ڈونیئل مالن نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنادی

انجری ٹائم میں ڈونئیل اپنا دوسرا اور مجوعی طور پر تیسرا گول کرکے نیدرلینڈز کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

راؤنڈ آف 16 کا آخری میچ ترکیے اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا جس میں ترکیے نے دو کے مقابلے میں ایک گول سے فتح حاصل کی۔

اس طرح یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ جرمنی سے، پرتگال کا فرانس سے اور انگلینڈ کا سوئٹزرلینڈ سے طے پایا ہے۔

یورو کپ 2024 کا آخری کوارٹر فائنل نیدرلینڈز اور ترکیے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related posts

انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں ، روزانہ 16 ہزار شہری سفر کریں گے

Mobeera Fatima

آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment