Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما کس کے مہمان تھے ، وقت آنے پر بتائوں گا ، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے سیاسی مسیحا ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما کس کے مہمان تھے، یہ وقت آنے پر بتاؤں گا ، میں  نے حلف لینے کے بعد پی ٹی آئی سے اچھا رویہ رکھنےکی کوشش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کہتے کہتے یہ خود پرچی پر آ گئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جب غائب ہوئے تو ان کاسافٹ ویئر اپڈیٹ کیا گیا، علی امین گنڈا پور اب سلو موشن میں کام کررہے ہیں ، وہ جان بوجھ کر لاہور اور راولپنڈی جلسوں میں نہیں پہنچے۔

 

Related posts

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

admin

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment