Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کیا حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی آئل کمپنیوں کے دباؤ پر نہیں کی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے کے حکومتی فیصلے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں متعدد صارفین نے حکومت سے سخت سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عوام کو متوقع ریلیف سے محروم رکھا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی صارفین نے سوال کیا کہ کیا حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے دباؤ کے باعث پیٹرول کی قیمت کم کرنے میں ناکام رہی، جبکہ بعض نے اسے عوامی مفاد کے برعکس فیصلہ قرار دیا۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین صرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ ٹیکس، لیوی، درآمدی لاگت اور دیگر مالی عوامل بھی اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے قیمت برقرار رکھنے کے فیصلے کے پس منظر کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

 

Related posts

عوام اٹھ کھڑے ہوں ، انتخابات نظر آ رہے ہیں ، عمر ایوب

admin

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

ایس آئی ایف سی اور حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment