Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عوام اٹھ کھڑے ہوں ، انتخابات نظر آ رہے ہیں ، عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں سے زیادہ زہریلے پکے کے ڈاکو ہیں، 450 ارب کھا جاؤ اور کہو پوچھ گچھ بھی نہ ہو۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مجھے  الیکشن نظر آرہا ہے، عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کیا پیش کریں گے جو مہنگائی آ رہی ہے آپ سوچ نہیں سکتے، آزاد کشمیر کو  3 ارب نہیں دیئے  وہاں جو ہوا ، دنیا نے انگلیاں اٹھائیں، وہاں جس طرح ہوا پاکستان میں بھی وہی ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور  شاہ محمودسمیت سب کو رہا کیا جائے، ہم  مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Related posts

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 293 روپے تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی ، اسٹیٹ کونسل کا عدالت میں بیان

Mobeera Fatima

Leave a Comment