وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے 11 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلوں کو صوابی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اعلان کے مطابق 11 اکتوبر کو پاکستان کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے قافلے صوابی پہنچیں گے، جبکہ 13 اکتوبر کو پشاور ڈویژن، ملاکنڈ ڈویژن، کوہاٹ اور کرک ڈویژن کے قافلے براہ راست صوابی انٹرچینج پہنچیں گے۔
ہزارہ ریجن کے کارکنوں کو بھی 13 اکتوبر کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
اعلان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن کے قافلے سی پیک روٹ کے ذریعے آئیں گے اور لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔
سہیل آفریدی 13 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان
11 اکتوبر کو پورے پاکستان سے قافلے صوابی پہنچیں۔
13 اکتوبر کو پشاور ڈویژن، ملاکنڈ ڈویژن، کرک اور کوہاٹ ڈویژن کے قافلے براہِ راست صوابی انٹرچینج پہنچیں۔
ہزارہ ریجن کے کارکنان بھی 13 اکتوبر کو تیار رہیں، جنہیں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن کے قافلے سی پیک کے راستے آئیں گے اور مارچ میں شامل ہوں گے۔
سہیل آفریدی 13 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
— Atta ur Rehman Kohistani (@atta__kohistani) October 9, 2026
