Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 16 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے ،دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،  شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ایف بی آر اصلاحات، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات لی جائیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment