Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، وزیراعظم

چین کے ٹیراکو ٹاوارئیر میوزیم کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیرا کوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ کیا۔ وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، رانا تنویر حسین بھی دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دو سو برس قبل مسیح کے چینی کاریگروں کا ہنر قابل تعریف ہے، چینی حکومت کی اس تاریخی ورثے کی حفاظت اور بحالی قابل تقلید ہے، عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے، چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ کی اس میوزیم کے دورے کی دعوت پر ان کا بے حد مشکور ہوں، پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالامال ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم کو اپنے آبائی شہر شی-آن میں ٹیرا کوٹا وارئیرز میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

Related posts

پاکستان ، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ، روس کی پیشکش

Mobeera Fatima

صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے

Mobeera Fatima

ایران پر ریڈ لائنز پہلے ہی واضح کر چکے ، وائٹ ہاؤس کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر ردعمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment