Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 358 پوائنٹس کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 154 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 649 کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 495 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

گزشتہ سوا دو سال کے دوران ملکی قرضوں میں ریکارڈ 31 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ

Mobeera Fatima

سیاسی روزہ رکھا ہے ، وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment