Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح تین فیصد سے اوپر چلی گئی،ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں اضافہ اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موقر قومی اخبار کے مطابق رمضان المبارک سے قبل گوشت، آلو، پیاز، چینی، چکن، ٹماٹر سمیت بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،27 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 320.32 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 310.12 پوائنٹس تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق لپٹن چائے کی قیمت میں 6.62 فیصد، بریڈ 1.67 فیصد، دال ماش 1.12 فیصد، سرسوں کا تیل 1.08 فیصد، لہسن 1 فیصد، ایل پی جی 0.37 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.32 فیصد، دال چنا 0.21 فیصد اور اڑھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ہوئی۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالے رہنمائوں کی فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے

Mobeera Fatima

سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے پوائنٹس برابر ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment