Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کا حزب اللہ کے 30 میزائل لانچروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیل نے حزب اللہ کے 30 میزائل لانچروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر نئے حملوں کا اعلان کیا۔ تو لبنان کی طرف سے گولہ باری کے بعد شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس وقت لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر رہی ہے۔ جس کا مقصد حزب اللہ کی صلاحیتوں کو کم کرنا اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے۔ حالیہ کارروائیاں شمالی اسرائیل سے بے گھر ہونے والے افراد کی ان کے گھروں کو واپسی کی کوششوں کے دائرے میں کی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے تقریباً 30 میزائل پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کے مواصلاتی نظام پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے شمالی علاقے سے متعلق منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کئی مقامات پر پے در پے حملے کیے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے علاقے مغربی الجلیل میں میزائل داغ کر جواب دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں جنوبی لبنان کا قصبہ دیر قانون بھی شامل تھا۔ حزب اللہ نے جواب میں شمالی مقبوضہ شام کے علاقے گولان میں میزائل داغے ہیں۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی، میزبان پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی

Mobeera Fatima

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پاک فوج کانوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان

Mobeera Fatima

پنجاب کے مختلف درباروں میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment