Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے بجائے مزید دروازے کھول دیئے ، جسٹس منصور

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے خط منظر عام پر آ گیا۔

رجسٹرار کو ایک اور خط لکھتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے بجائے مزید دروازے کھول دیے۔

خط کو فل کورٹ کے سامنے رکھنے کی درخواست ہوئے کہا گیا ہے کہ آئینی حدود سے تجاوز پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کروں گا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز کے ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات مزید پریشان کن ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدلیہ پر بیرونی دباؤ نظر انداز کیا اور عدلیہ کے دفاع کے لیے اخلاقی جرات کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Related posts

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر اضافہ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

یوکرین میں امن کیلئے ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی میزبانی پر تیاری ہیں، سعودی عرب

Mobeera Fatima

Leave a Comment