Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مستردکر دی

لاہور ہائیکورٹ نے جلسہ رکوانے کی الگ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،جلسہ رکوانے کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی تھی۔

جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں،تین رکنی فل بنچ نے جلسہ رکوانے کی درخواست خارج کر دی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے لیے درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ڈپٹی کمشنر لاہورسے کہا کہ قانون کے مطابق آج شام پانچ بجے تک درخواست پر فیصلہ کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے جلسہ کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے سے اجازت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت میں تھوڑی جگہ بنائیں تا کہ فریقین کی حاضری لگا سکیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نہیں آئے؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسلام آباد ہیں۔سرکاری وکیل نے جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

Related posts

آئی ایم ایف نے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

مردان ، نوجوان نے باپ اور 2 بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment