Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہونے کے بعد ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 کی حد بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 6 پیسے گرنے کے بعد 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز ، بابر اعظم ، رضوان اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کئے جانیکا امکان

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 36 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment