Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، بھارت کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا

فوربز میگزین نے 2025 کے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔

یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی اس فہرست کا تعین پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا، ان عوامل میں قیادت، معاشی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج اور اپنے اہم اثاثوں کے باوجود بھارت کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا، ساتویں نمبر پر فرانس، آٹھویں نمبر پر جاپان، نویں نمبر پر سعودی عرب اور دسویں نمبر پر اسرائیل کو رکھا گیا ہے۔

Related posts

2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

Mobeera Fatima

2030 تک فروخت ہونے والی گاڑیوں میں 50 فیصد الیکٹرک ہوں گی، بی وائے ڈی پاکستان

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید فی لٹر 9 روپے کی کمی کا امکان

admin

Leave a Comment