Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔

تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا ۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں شرکت کیلئے پیر کو امریکا پہنچے تھے۔

واضح رہے نیشنل پریئر بریک فاسٹ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والا سالانہ پروگرام ہے، عام طور پر یہ فروری کی پہلی جمعرات کو رکھا جاتا ہے، اس تقریب کے بانی ابراہام  ویرائیڈ تھے۔

 

Related posts

نواز شریف جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے

Mobeera Fatima

سہ ملکی سیریز میں آج افغانستان یو اے ای کا سامنا کرے گا

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment