Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم اور مالاکنڈمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور زیریں حصوں میں گرم رہنے کی توقع ہے

Related posts

محکمہ جنگلات میں غیر قانونی بھرتیاں، سرکاری خزانے کو 9 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا ،ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment