Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

کراچی میں آج بھی تیز بارش متوقع، ہواؤں کی رفتار کم رہے گی

کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، بادل اس وقت سمندر میں موجود ہیں جو شہر کی جانب بڑھ سکتے ہیں، آج تیز بارش کے ایک سے دو اسپیل آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار کل کے مقابلے میں کم رہے گی اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں بل بورڈز گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں، انتظامیہ کو تیز ہواؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا کہ عید کے پہلے دن بھی ہلکی بارش کی توقع ہے جب کہ 24 سے27 مارچ کےدوران بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتاہے ۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment