Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی سینیٹ میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس تُلسی گبارڈ کی کھنچائی ہوگئی

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس تُلسی گبارڈ کی کھنچائی ہوگئی۔

 تلسی نے پچھلے سال جون میں ایران پر حملوں کے بعد کہا تھا کہ ایران کی ایٹمی افزودگی کی صلاحیت بالکل ختم کردی گئی ہے۔ 

کمیٹی نے پوچھا کہ اب وائٹ ہاؤس نے یکم مارچ کو کہا کہ امریکا نے ایران کے فوری خطرے کو ختم کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے،  جب جون میں ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم ہوگئی تھی تو اس کا خطرہ دوبارہ کیسے پیدا ہوگیا؟

 تُلسی گبارڈ کئی بار پوچھنے کے باوجود جواب نہ دے سکیں اور انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا صدر کا کام ہے کہ کوئی خطرہ لازمی ہے یا نہیں۔

کمیٹی کے ایک رکن نے یہ بھی کہا کہ آپ نے ایران کی ایٹمی افزودگی کی صلاحیت ختم کرنے کا بیان اپنے تحریری جواب میں نقل کیا  مگر تقریر میں کیوں چھوڑ دیا؟

Related posts

سعودی وزارت حج کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان

Mobeera Fatima

شدید گرمی، امارات میں چلتی ہوئی گاڑیوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی

Mobeera Fatima

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment