Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید

تہران: اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی میں ایرانی کے وزیر برائے انٹیلی جنس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں  ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

Mobeera Fatima

حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

Mobeera Fatima

امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment