Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بنگلادیش میں عیدین اور درگا پوجا کی تعطیلات کا اعلان

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عید الفطر، عید الاضحی اور درگا پوجا کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ سے عید الفطر کی تعطیلات 5 دن، عیدالاضحی کی 6 دن اور شردیہ درگا پوجا کی تعطیلات 2 دن ہوا کریں گی۔

یہ بیان عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے آئندہ سال کے لیے عام تعطیلات کی فہرست کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔قبل ازیں وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے تعطیلات میں توسیع کی تجویز دی تھی جسے اب ایڈوائزری کونسل نے منظور کر لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش میں عیدین کے لیے 3 اور درگا پوجا کی ایک روز کی تعطیل ہوا کرتی تھی، بنگلادیش میں 5 اگست کو شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد ملک میں عبوری حکومت قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ نوبیل انعام یافتہ بینکار محمد یونس ہیں۔

Related posts

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کر دی

Mobeera Fatima

عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

Mobeera Fatima

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment