Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فلپائن ، 15 لاکھ لیٹر تیل لے جانے والا جہاز سمندر میں ڈوب گیا

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 15 لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے جانے والا جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔

جہاز کے 17 رکنی عملے میں سے 16 کو کو بچا لیا گیا جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے ، حادثے کے بعد جہاز سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

فلپائن کے وزیر نقل و حمل جیمی بوٹسٹا نے بتایا کہ فلپائن کے جھنڈے والے ایم ٹی ٹیرا نووا نامی جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

جیمی بوٹسٹا نے کہا کہ جہاز سے تیل سمندر کی سطح کے بڑے حصے پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ تیز ہوائیں اور اونچی لہریں ریسکیو کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

Related posts

پوپ فرانسس کا انتقال ، نئے پوپ کیلئے 5 ممکنہ نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

افغان مہاجرین کی جرمنی میں موجودگی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment