Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہو گا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

دی اسلامک انفارمیشن کی  پر دی گئی تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے ہو گی۔

انتظامیہ کے مطابق ماہ صیام 2025 میں دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے خواہشمند حضرات 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پر کوائف رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

جنرل اتھارٹی نے مزید کہا کہ مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ حرمین شریفین میں ہر معتکف کو خصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے روٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

پی ایس ایل سیزن 10 کا ترانہ، علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment