Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

دنیا بھر میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد منظور کر لی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کی رقم کو گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، منصوبے کےتحت گلیشیئرزسے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، منصوبہ ایشیائی بینک کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع ہو گا، اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

Related posts

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

Mobeera Fatima

ہیٹ ویو کا خطرہ، پنجاب کے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment