Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کچھ دنوں سے ملک بھر میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، دن کے اوقات میں جون جولائی کی گرمی کا احساس ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کو تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ میں رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

Mobeera Fatima

پاک افغان خرلاچی بارڈر نو روز بعد کھول دی گئی

Mobeera Fatima

کراچی میں کل شام سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردار سرفراز

Mobeera Fatima

Leave a Comment