کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
