Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لندن میں 3 افراد پر چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، حملہ آور افغان شہری گرفتار

ویسٹ لندن کے علاقے اکس برج میں ایک افغان شہری نے مبینہ طور پر 3 افراد پر چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔

حملے کی زد میں آنے والے 49 سالہ وین بروڈہرسٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 45 سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا اور ایک 14 سالہ لڑکا معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ افغان شہری کو جائے وقوعہ سے ٹیزر گن کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پڑوسیوں کے مطابق مقتول وین بروڈہرسٹ صفائی کے محکمے میں کام کرتے تھے اور روزانہ اپنے کتے کو گھمانے جایا کرتے تھے۔ ایک پڑوسن نے کہا کہ “وہ ایسا شخص تھا جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ کوئی اس پر حملہ کرے گا۔ وہ روز اسی وقت اپنے کتے کے ساتھ نکلتا تھا۔ اگر وہ صرف 5 منٹ بعد جاتا تو شاید آج زندہ ہوتا۔”

Related posts

سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

ایران جنگ کے برطانیہ پر اقتصادی اثرات، شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خطے میں بحران کا ذمہ دار امریکا ، خلیجی ریاستیں سلامتی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں ، شہزادہ ترکی الفیصل

Mobeera Fatima

Leave a Comment