Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، گرفتاری کیسے ہوئی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی اور گرفتاری کیسے ہوئی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی 10 ستمبر کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ، پولیس اور انتظامیہ کی رپورٹ جمع نہ ہو سکی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے پوچھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کیسے ہوئی ؟۔چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ نوٹس بھیجے تھے سب کو ، اس کا کیا بنا؟ جس پر  اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ رپورٹ پیش نہیں ہوسکی، کچھ وقت دے دیں۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کتنے دن ہو گئے ہیں، کیا ہو گیا ہے ،  دس دن ہو گئے ہیں، آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری غیر قانونی ہے۔

Related posts

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک حق مہر دے سکتا ہے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment