Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شہباز کے پاس کچھ بھی نہیں ، نواز شریف سے مذاکرات بہتر ہو سکتے ہیں ، فواد چوہدری

سابق وفاقی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں ،ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سے مذاکرات بہتر ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہو سکتے ہیں، چھوٹی سی بات ہو جائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے۔

صحافی کے اس سوال پر کہ آپ کب پی ٹی آئی میں واپس آ رہے ہیں؟ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی ؟۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

Related posts

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment