Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

حکومت نے بجلی صارفین پر ساڑھے 34 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست کی منظوری کے بعد بجلی صارفین پرساڑھے 34 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، پانی سے 22.96 فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 11.28 فیصد بجلی، درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئیجبکہ جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا کی منظوری کے بعد اپریل کیلئے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

گورنر نے زبان بند نہ کی تو گاڑیاں واپس لیکر پٹرول اور گرانٹ بند کر دوں گا ، علی امین گنڈا پور

admin

پنجاب حکومت کا 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

admin

قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا ، خبریں غلط ہیں ، ترجمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment