Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا ، خبریں غلط ہیں ، ترجمان

ترجمان قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند کرنے کی تردید کر دی۔

ترجمان نے بتایا کہ یو ٹیوب چینل کی بندش کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں، سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تکنیکی مسئلہ جمعہ کے بعد حل ہو گیا تھا جس کے بعد چینل آپریشنل ہو گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی اور تقاریر چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خبر نشر کرنے سے قبل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ یا ترجمان کا مؤقف نہیں لیا گیا۔

Related posts

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

Mobeera Fatima

نادرا نے پیدائش، اموات اور شادی کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی

Mobeera Fatima

15 جنوری کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment