Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت کا 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے گرمی کی چھٹیوں میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سکولوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیس سے تیس ہزار استاتذہ کی بھرتیاں کریں گے ۔ہماری کوشش ہو گی کہ بھرتیوں کے عمل کو چھٹیوں کے دوران مکمل کیا جائے ۔

دوسری جانب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خوا نے صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے کے تمام میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی سرد اضلاع میں یہ تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی

Related posts

81 وفاقی انٹرپرائزز، ڈویژن کی نجکاری کا حتمی پلان وزیراعظم کو پیش

admin

بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم 13500 روپے کر دی گئی

Mobeera Fatima

مسجد نمرہ میں عازمین حج کے لئے اعلیٰ معیاری قالینیں اور پھوار والے پنکھے نصب

Mobeera Fatima

Leave a Comment