Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرک میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکار شہید

کرک میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں ایف سی اہلکار فیلڈ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامورتھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔

شہداء کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے بتایا جا رہا ہے، ڈی پی او کرک شہباز الٰہی کےمطابق واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع  کر دیا۔

Related posts

مرغی کا گوشت 384 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

نیرج چوپڑا کا ارشد ندیم کی بائیو پِک کیلئے امیتابھ بچن کا انتخاب

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمان کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment