Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی ایس پی آر نے معرکہ حق یوم آزادی پر نیا ملی نغمہ “جان سے پیارا پاکستان” جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے معرکہ حق یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ “جان سے پیارا پاکستان” جاری کر دیا ہے۔

نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا جذبہ خوبصورت انداز میں اجاگر اور پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو نغمے کے بول میں بھرپور طریقے سے سمویا گیا ہے۔

نغمے کے بول”اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے” میں دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے ، نغمہ قومی یکجہتی، امن اور تمام مذاہب کے افراد کے اتحاد کا خوبصورت پیغام دیتا ہے۔

اس کے علاوہ نغمے کے بول میں”اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی” پاکستان کی اصل پہچان ہے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد ،ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے ” یہی قومی اتحاد کی طاقت ہے ، شامل ہیں۔

“جان سے پیارا پاکستان” ملی نغمہ قوم کے جذبات، وفا، قربانی اور حب الوطنی کی آواز بن گیا ،یہ نغمہ نہ صرف ایک ترانہ ہے، بلکہ ایک جذبہ ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن کے لیے محبت، اتحاد اور قربانی کا عہد تازہ کرتا ہے۔

 

Related posts

سعودی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر50 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے، گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے، بلاول بھٹو

admin

زیر التوا اپیل کی بنیاد پر فیصلے پر عملدرآمد روکنا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment