Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ کی نئی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہیں لیں گے ، حماس کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے نہ اقتدار کا لالچ، ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہر وقت تیار تھا تاہم نیتن یاہو ہر دفعہ جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بناتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

Related posts

پاکستان کیساتھ جنگ بندی دو طرفہ تھی ، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا ، بھارت

Mobeera Fatima

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں،فیصل واوڈا

Mobeera Fatima

Leave a Comment