Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کا نام شامل

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کا نام شامل کر لیا گیا۔

آئی ا یم ا یف بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس کا باقاعدہ کیلنڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل ہے اور آئی ا یم ایف کے مطابق پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست کی ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔آ ئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اقساط ملنا شروع ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ا یف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔

Related posts

63 اے نظرثانی کیس ، عمران خان کے وکیل علی ظفر کا سماعت کا بائیکاٹ

Mobeera Fatima

تحریک انصاف ملکی سلامتی کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی ، عارف علوی

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment