Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پارلیمنٹ سے 18 منٹ میں 4 بل منظور ، اپوزیشن کا شدید احتجاج

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 18 منٹ کے دوران 4 بل منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی ارکان نے ایوان میں بھرپور احتجاج کیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی، نواز شریف بھی موجود رہے۔

اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی لیکن اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دینے سے انکار کر دیا۔ اپوزیشن نے پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔

اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021 اور درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیے جنہیں منظور کر لیا گیا۔

سینیٹر منظور کارکڑ نے نیشنل ایکسیلنس انسٹیٹیوٹ بل 2024  پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دی ، اس کے علاوہ ایوان نے قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2024 بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بعد ازاں اجلاس 12 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔

Related posts

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں آئندہ 2روز میں موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment