Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اوگرا میں گیس نرخوں میں بڑے اضافے کی درخواست، یو ایف جی نقصانات کم کرنے کی تجویز

آئل اینڈ گیس اتھارٹی (اوگرا) کے لیے مقرر کیے گئے ایک آزاد مشیر نے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانات (UFG) کو آئندہ پانچ برسوں میں مرحلہ وار کم کرنے کی تجویز دے دی ہے، جبکہ گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیرف میں نمایاں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک مؤقر انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اوگرا 12 اور 13 مئی کو لاہور اور کراچی میں عوامی سماعتیں کرے گا، جہاں سوئی ناردرن اور سوئی ساؤدرن گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

دونوں کمپنیوں نے بالترتیب تقریباً 21 فیصد اور 121 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کی استدعا کی ہے۔

مشاورتی فرم KPMG Taseer Hadi & Co نے سفارش کی ہے کہ یو ایف جی کی شرح کو بتدریج کم کرتے ہوئے مالی سال 2027 میں 6.5 فیصد سے گھٹا کر 2031 تک 5.5 فیصد تک لایا جائے۔ تاہم مقامی مسائل کے پیش نظر ایس این جی پی ایل کے لیے اضافی 0.5 فیصد اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے 1.7 فیصد رعایت دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اس طرح ایس این جی پی ایل کے لیے یو ایف جی شرح 2027 میں تقریباً 7 فیصد اور 2031 تک 6 فیصد تک آ سکتی ہے، جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے لیے یہ شرح 8.2 فیصد سے کم ہو کر 7.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت سسٹم لاسز کی مجموعی شرح تقریباً 7.6 فیصد ہے، جبکہ حقیقی نقصانات ایس این جی پی ایل کے لیے 8.8 فیصد اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے 13.6 فیصد ہیں۔

Related posts

پاکستان کے مطالبات پر افغان طالبان کا غیر حوصلہ افزا جواب ، استنبول مذاکرات تعطل کا شکار

Mobeera Fatima

وفاقی وزیر صحت کا صوبائی مشیر صحت سے رابطہ، مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا حقائق بیان نہیں کرتا اس کو بند کر دیں، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

Leave a Comment