Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن کو سیاسی دھچکا، عباس آفریدی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے۔

ن لیگی رہنما عباس آفریدی نے کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

عباس آفرید ی کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سے آؤٹ ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہے اوروہ رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔

Related posts

زیر التوا اپیل کی بنیاد پر فیصلے پر عملدرآمد روکنا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نرسوں کیلئے نوکری کا سنہری موقع

Mobeera Fatima

Leave a Comment