Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، امید ہے 77 سیٹیں ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ہماری پارٹی کا حق ہے، امید ہے ہمارے حق میں فیصلہ ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ سیٹیں اس جماعت کو ملنی ہیں جن کا ووٹ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہم سے نشان لے لیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ معاملہ آگے نہیں بڑھا۔ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو دی تھیں۔ امید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی۔

خیبرپختونخوا میں آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اعلامیہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ اسمبلی کارروائی کے باعث کور کمیٹی میٹنگ مکمل نہ ہو سکی آپریشن سے متعلق پارٹی میں کسی کا مؤقف مختلف نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف صرف اتنا ہے کہ پہلے معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، ہمیں بتایا جائے سیکیورٹی صورتِ حال کیا ہے کیا تھریٹ ہے۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری علی امین گنڈاپور سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Related posts

امریکی تاریخ میں سب سے بڑی معافی ، ایک دن میں 1500 قیدیوں کی سزائوں میں کمی

Mobeera Fatima

آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

Mobeera Fatima

Leave a Comment