Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جارہا ہوں، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دورے سے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، بھارت کی بلیم گیم بے نقاب ہوچکی ہے،دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان پرالزامات لگائے گئے۔

Related posts

ایران امریکا معاہدہ؛ قومی اسمبلی میں عالمی امن میں پاکستان کے مصالحانہ کردار پر متفقہ قرارداد منظور

Mobeera Fatima

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر

Mobeera Fatima

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے، نواز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment