Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہراسانی کیس میں سزا کیخلاف اپیل ملزم کو مہنگی پڑ گئی، وفاقی محتسب کا سخت فیصلہ

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے کام والی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں ملزم کی سزا جبری ریٹائرمنٹ سے بڑھاکر ملازمت سے برطرفی میں تبدیل کر دی۔ 

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے محکمانہ کارروائی کیخلاف راولپنڈی میں سرکاری ملازم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزا کو جبری ریٹائرمنٹ سے بڑھا کر فوری طور پر ملازمت سے برطرفی میں تبدیل کر دیا۔

فوسپاہ کے مطابق ایک سرکاری محکمے کی سولہ خواتین ملازمین نے بار بار ہراسگی کے واقعات کی شکایات درج کرائی، محکمانہ انکوائری نے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے ملوث افسر کی جبری ریٹائرمنٹ کی سزا تجویز کی جسے مجاز اتھارٹی نے نافذ کیا۔

فوسپاہ کے مطابق اپیل کی سماعت کے دوران فوسپاہ نے مکمل ریکارڈ کا جائزہ لیا اور انکوائری کے نتائج کو برقرار رکھا، اپیل کنندہ کو دفاع کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہراسگی کا تعین ملزم کے ارادے کے بجائے متاثرہ فرد پر پڑنے والے اثرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، بار بار کے واقعات کے بعد جبری ریٹائرمنٹ کی سزا ناکافی تھی لہٰذا سزا کو بڑھا کر ملازمت سے برطرفی میں تبدیل کر دیا ہے۔

Related posts

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

Mobeera Fatima

عمران خان اور نواز شریف سمیت اہم سیاستدانوں کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment