Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجٹ کے بعد فیسوں میں اضافہ ، نادرا نے شہریوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

نادرا نے بجٹ کے بعد شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم پر اضافی فیس اور جرمانے سے خبردار کر دیا۔

نادرا نے کہا ہے کہ شہری اپنے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور بچوں کے ب فارم کے اندراج کا عمل 30 جون 2026 تک مکمل کر لیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2026-27 کے بجٹ کے بعد ان سروسز پر اضافی فیسیں یا جرمانے عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ شہری مستقبل میں کسی بھی مالی بوجھ سے بچنے کے لیے بروقت نادرا دفاتر سے رجوع کریں۔

والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن بچوں کے ابھی تک ب فارم نہیں بنے، ان کی رجسٹریشن فوری کرائی جائے۔ جن بچوں کی عمر اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کے لیے ہو چکی ہے ،ان کے ب فارم کو بروقت کارڈ میں تبدیل کروایا جائے۔

نادرا نے اشارہ دیا ہے کہ نئے مالیاتی بجٹ کے بعد فیسوں کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

Related posts

آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، حکومت

Mobeera Fatima

پولیس کے ہزاروں شہدا ہمارا فخر ہیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment