Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی آج کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10نکاتی ایجنڈےسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ریلیف ملے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا،پی ٹی آئی اجازت کے بغیر احتجاج کرتی ہے،دفعہ144عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا،جب آپ قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ کہہ رہے ہیں یہ سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں،یہ سیاسی نوعیت کے کیسز نہیں ،آپ کے لوگوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آیا،آپ کی سیاسی نہیں انتشاری سوچ ہے۔

آپ نے سیاسی سوچ کا لبادہ ضرور اوڑھا ہوا ہے،آپ انتشاری سوچ رکھتے ہیں اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،آپ نے 9مئی کو انتشار پھیلایا،بارہا دفعہ اسلام آباد آکر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

Related posts

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Mobeera Fatima

پوپ فرانسس کا انتقال ، نئے پوپ کیلئے 5 ممکنہ نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

امریکی تاریخ میں سب سے بڑی معافی ، ایک دن میں 1500 قیدیوں کی سزائوں میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment