Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتِحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے دو ہفتے قبل بھی پاکستان اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں اسحق ڈار نے بھارتی حملے کے بعد پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا تھا۔

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی ، جرسی پر پاکستان کا نام، بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

Mobeera Fatima

بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment