Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے

میانوالی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنائے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں تین دہشگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں ، 3 دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے میانوالی میں پولیس چوکیوں پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

admin

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2.381 ارب ڈالرکا اضافہ

Mobeera Fatima

حنا جاوید کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی، گردن کی ہڈی ٹوٹنے سمیت اہم انکشافات

Mobeera Fatima

Leave a Comment