Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک  انٹرویو میں کہا کہ ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہوگا۔

شدید گرمی کی لہرملک کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

پارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے شہریوں کے لئے پریشانی اور صحت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔

شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے خاص طور پر دن کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related posts

جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ، ہوائی فائرنگ ، ڈبل سواری پر پابندی

Mobeera Fatima

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment