Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بیٹے کی دوسری برسی پر سدھو موسے والا کی والدہ کا جذباتی پیغام

بیٹے کی دوسری برسی پر سدھو موسے والا کی والدہ کا جذباتی پیغام سامنے آ گیا۔

بھارتی پنجاب کی میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، گلوکار سدھو کے قتل کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں، برسی کے موقع پر والدین نے جذباتی پیغام جاری کردیے۔

دو سال قبل 29 مئی 2022 کو سدھو موسے والا کو ان کی رہائش کے قریب ہی گولیوں سے چھلنی کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو کو لارینس بشنوئی کے کارندے گولڈی برار نے قتل کیا تھا جسے بعد ازاں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

گولڈی برار گلوکار کو قتل کرنے کے لیے خصوصی طور پر لندن سے بھارت پہنچا تھا، واضح رہے کہ متعدد گرفتاریوں اور قانون کے حرکت میں آنے کے باوجود تاحال گلوکار کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھارتی پولیس ناکام رہی ہے۔

سدھو موسے والا سیاست میں بھی سرگرم تھے، انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر گزشتہ انتخابات میں مانسا سے الیکشن لڑا تھا جو کہ وہ ہار گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر گلوکار کی والدہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم آپ کو یاد کرتے ہیں بیٹا سدھو، ہم آپ جیسے بیٹے کو زندگی بھر نہیں بھولیں گے، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے، آپ کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی، یہ دن تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا گیا ہے، سدھو موسے والا۔

Related posts

پنجگور، ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

Mobeera Fatima

فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر فعال کردیا گیا

admin

سیمنٹ کی برآمد میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment