Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

9 مئی مقدمات ، شبلی فراز ، زرتاج گل ، بشارت راجہ اور زین قریشی کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے مقدمات میں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

اس سے قبل عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ عدالت 5 سو سے زائد ملزمان پیش ہوئے۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ 9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

Related posts

سوات ، مالاکنڈ میں ٹیکسوں اور کسٹم ایکٹ کیخلاف مکمل شٹر ڈائون ، تعلیمی ادارے بھی بند

admin

ایشوریا رائے زخمی حالت میں فرانس چلی گئیں

admin

موسم خشک اور سرد رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment