Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

گواسکر نے آئی پی ایل چھوڑ کر جانے والے انگلش کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

انگلینڈ نے ورلڈکپ سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور انگلش کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جس پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر سیخ پا ہیں۔

ایک اخباری کالم میں سنیل گواسکر نے لیگ پر نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دینے والے پلیئرز پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے لکھا کہ فرنچائز کو اپنی دستیابی ظاہر کرنے کے بعد یوں ایونٹ سے دستبردار ہو کر کھلاڑیوں نے فرنچائز کو مایوس کیا ہے۔

سنیل گواسکر نے مطالبہ کیا کہ بی سی سی آئی کو چاہیے کہ ان فرنچائزوں کو اس بات کی اجازت دیں کہ وہ پلیئرز کے معاوضے سے کٹوتی کریں اور ساتھ ساتھ انگلش کرکٹ بورڈ کو پلیئرز فیس کا طے شدہ کمیشن بھی ادا نہ کیا جائے۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ ای سی بی کو پلیئرز ریلیز فیس اس لیے دی جاتی ہے کیوں کہ بورڈ پلیئرز ریلیز کرے لیکن اگر بورڈ ایسا نہیں کر رہا تو اس پر بی سی سی آئی کو ایکشن لینا چاہیے۔

Related posts

شکست پر شائقین کو رضوان اور بابر کی یاد ستانے لگی، جنگ تو ہم جیتے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

Mobeera Fatima

پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025 نہ جیت سکا

Mobeera Fatima

سوریا کمار یادیو تبدیل کئے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment